بچوں میں امراض قلب کی سرجری سے ہائپر ٹینشن کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، تحقیق

April 21, 2021

ایک تحقیق کے مطابق بچوں میں امراض قلب کے علاج کے لیے کی جانے والی سرجری سے ہائپر ٹینشن لاحق ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

سائنسدانوں نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ بچوں میں امراض قلب کی سرجری سے ان میں ہائپرٹینشن اور ہائی بلڈ پریشر لاحق ہونے کے امکانات عام آبادی میں بالغوں کے مقابلے میں 13 گنا بڑھ جاتے ہیں۔

اس تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ جب بچے کی پیدائش کے دس برس کے اندر اس میں دل کے پیدائشی نقائص کو دور کرنے کے لیے کی جانے والی سرجری (آپریشن یا جراحت) کی جاتی ہے، تاکہ اسکا دل بالکل درست انداز میں کام کرسکے۔

لیکن ایسا کرنے سے کچھ خدشات و خطرات بھی پیدا ہوجاتے ہیں اور اس بات کے امکانات کافی زیادہ ہوتے ہیں کہ چند ماہ یا سالوں میں ایسے بچوں میں ہائپر ٹینشن یا بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر) کی بیماری لاحق ہوجائے۔

یہ تحقیق جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن نیٹ ورک میں شائع ہوئی ہے اور جان ہاپکنس میڈیسن میں سائنسدانوں نے اس حوالے سے ہزاروں بچوں کا میڈیکل ریکارڈ کا تجزیہ کیا اور یہ نتائج انکے سامنے آئے۔