امر بیل سے متعلق جیو نیوز کی خبر سے آگاہی ہوئی، مرتضیٰ وہاب

April 21, 2021

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ امر بیل سے متعلق جیو نیوز کی خبر سے آگاہی ہوئی۔

کراچی میں درختوں پر امر بیل سے متعلق جیو نیوز کی خبر پر ایکشن لے لیا گیا، جس کے بعد بیل ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وہ اس مسئلے سے واقف نہیں تھے۔

جیو نیوز کی خبر کے بعد اس سنگین ماحولیاتی مسئلے سے آگاہی ہوئی، اہم ماحولیاتی معاملے پر حکومت مکمل ساتھ دے گی۔