پاک ایران سرحد پر تیسری مارکیٹ کھول دی گئی

April 21, 2021


پاکستان اور ایران کی سرحد پر تیسری مارکیٹ کھول دی گئی۔ مارکیٹ پشین بارڈر کے علاقے مند میں قائم کی گئی ہے، افتتاحی تقریب میں پاکستانی اور ایرانی وزراء شریک ہوئے۔

مند، پشین بارڈر پر قائم کی گئی مارکیٹ کی افتتاحی تقریب میں وزیرِ دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور ایرانی وزیر سڑک و شہری ترقی محمد اسلامی نے شرکت کی۔

اس سے پہلے گزشتہ سال دسمبر میں ریمدان گبد Rimdan-Gabd مارکیٹ بھی کھولی جاچکی ہے۔