پہلا میچ جیتنے کیلئے محنت کرنی پڑی، بابراعظم

April 21, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پہلا میچ جیتنے کے لیے محنت کرنی پڑی۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کپتان بابراعظم نے زمبابوے کے خلاف فتح میں کردار ادا کرنے والے کھلاڑیوں کی محنت کو سراہا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر رضوان کے ساتھ ایک اچھی پارٹنر شپ ہوجاتی تو اسکور زیادہ بہتر ہوسکتا تھا۔

دوسری جانب میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے جانے والے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ زمبابوے میں کنڈیشنز بہت مشکل ہوتی ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اننگز کے دوران یہ پلان کرلیا تھا کہ ڈیڑھ سو رنز تک اسکور کرنا ہے۔