زمبابوے کے خلاف فتح، وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹیم کو مبارکباد

April 21, 2021

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے زمبابوے کے خلاف پہلاٹی 20 میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرکے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

انھوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے بعد زمبابوے میں بھی کھلاڑیوں نے صلاحیتوں کا بھرپور مظاہر ہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں کامیابی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی محنت کا ثمر ہے۔

انھوں نے امید کا اظہار کیا کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستانی ٹیم فتح حاصل کرے گی۔