بھارتی اداکارہ عرشی خان کورونا وائرس میں مبتلا

April 21, 2021

بھارتی اداکارہ اور بگ باس 14 کی امیدوار عرشی خان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

عرشی خان نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کچھ دن قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہیں۔

عرشی خان کا کہنا تھا کہ انھیں کورونا کی علامات ظاہر ہورہی تھیں۔

بھارتی سیلیبریٹی کا کہنا تھا کہ انھوں نے تمام ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

انھوں نے پچھلے چند روز کے دوران خود سے ملنے والے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ کروائیں۔

عرشی خان نے مداحوں سے دعاؤں کی بھی درخواست کی۔