یورپی یونین میں 2030 تک کیلئے موسمیاتی اہداف پر اتفاق

April 22, 2021

پیرس (جنگ نیوز )یورپی یونین کے رکن ممالک اور یورپی پارلیمنٹ کے مذاکرات کاروں نے 2030 تک کے لیے کلائمیٹ اہداف پر اتفاق کر لیا ہے۔ یورپی یونین آئندہ دس سالوں میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں گزشتہ تیس سالوں کے مقابلے میں 55فیصد تک کمی لائے گی۔ تاہم یورپی پارلیمنٹ ضرر رساں گیسوں کے اخراج میں 60فیصد تک کمی کے ہدف کو حاصل کرنا چاہتی تھی۔ دوسری جانب یورپی گرین پارٹی نے ای یو کے کلائمیٹ اہداف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح یورپی یونین دنیا میں تحفظ ماحول میں اپنا سربراہی کردار کھو دے گی۔ اس کے برعکس یورپی یونین کے ایک عہدیدار فرانس ٹِمرمانس ان اہداف کے تحت دنیا میں ایک مضبوظ پیغام بھیجنے کی بات کی۔