کیلڈر ڈیل اور ہڈرز فیلڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے 40ہزار ویکسین کی فراہمی

April 22, 2021

ہیلی فیکس( زاہدانور مرزا)کیلڈرڈیل اور ہڈرزفیلڈ فاؤنڈیشن ٹرسٹ کوڈ ویکسی نیشن ٹیمیں اب تک ہڈرزفیلڈ اور ہیلی فیکس کے عوام کو 40000 سے زیادہ ویکسین فراہم کرچکی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال 30 دسمبر سے شروع ہونے کے بعد سے ، این ایچ ایس کی ٹیمیں اپنے ساتھیوں سمیت این ایچ ایس کے ورکرز اور محکمہ صحت کے کارکنوں اور زیادہ خطرہ والے رہائشیوں کو کرکلز اور کیلڈرڈیل کے علاقے میں پہلی اور اب دوسری ویکسی نیشن فراہم کررہی ہیں۔ کیلڈرڈیل رائل اسپتال اور ہڈرزفیلڈ رائل انفرمری میں کلینک موجود ہیں اور بہت ساری نرسیں ریٹائرمنٹ سے باہر آرہی ہیں تاکہ صبح سے شام تک روزانہ کلینکس کو یقینی بنایا جاسکے - یہاں تک کہ نئے سال کے موقع پر اور یوم تعطیلات میں بھی وہ اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں، پروجیکٹ لیڈ میل اڈی ، جو ریٹائرمنٹ سے واپس واپس آئے نے کہا اس میں شامل ہر فرد کو اس کا حصہ بننے پر بہت فخر ہے۔ ہماری ٹیموں میں تمام کرداروں اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے ساتھی اکٹھے ہوئے ہیں اور یہ ایک بہت بڑا مثبت قدم ہے اور ہم سب کے لئے یہ ایک حقیقی اعزاز ہے کہ وہ اپنی مقامی کمیوٹیز کے تحفظ میں مدد فراہم کریں۔