این ایچ ایس سٹاف کی کارکردگی پر برٹش کہلوانا قابل فخر ہے

April 22, 2021

لندن (پی اے) دو تہائی افراد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کوویڈ 19 پینڈامک کے دوران نیشنل ہیلتھ سروس ( این ایچ ایس) کے سٹاف نے جس جانفشانی سے کام کیا اس پر وہ اپنے برطانوی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ این ایچ ایس چیریٹز کیلئے ایک نئے پول میں 86 فیصد لوگوں نے اس سے اتفاق کیا کہ کورونا وائرس پینڈامک کے دوران این ایچ ایس سٹاف ہمارے لئے موجود تھا۔ چیریٹز کیلئے کیپٹن سر ٹام مور نے 33 ملین پونڈ جمع کیے تھے۔ 2000 سے زائد افراد سے کیے گئے اس سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ 63 فیصد افراد نے کہا کہ این ایچ ایس ہیلتھ کیئر ورکرز کا احترام کیا جانا چاہیے جبکہ 28 فیصد نے کہا کہ اگر انہیں دوبارہ کیریئر سٹارٹ کرنے کا کہا گیا تو وہ این ایچ ایس میں کردار پر غور کریں گے ۔ دریں اثنا ایک اور یو گوو سروے میں 88 فیصد این ایچ ایس سٹاف این ایچ ایس می کامک کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے یہ سروے 1009 ہیلتھ پروفیشنلز سے چیرٹی کیلئے کیا گیا تھا اس سروے میں تقریباً نصف جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پینڈامک کے آغاز کے بعد ان کی مینٹل ہیلتھ متاثر ہوئی ہے۔جبکہ دو تہائی سے زیادہ یعنی 67 فیصد کا کہنا تھا کہ انہوں نے پژمردگی کی رپورٹ دی اور مزید 35 فیصد جواب دہندگان نے ڈپریشن کے بارے میں رپورٹ دی۔ سروے کے مطابق 61 فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ ان کی مینٹل ہیلتھ ڈوستوں اور فرینڈز کو نہ دیکھنے می وجہ سے متاثر ہوئی ہے جبکہ 61 فیصد نے بتایا کہ وہ اپنے مستقبل کے پلانز نہیں بنا سکے۔ 31 فیصد نے اس بارے می تشویش کا اظہار کیا کہ ان کے کسی قریبی عزیز کو کورونا وائرس کوویڈ 19 لاحق ہونے کے خدشات ہیں۔ سروے میں 24 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ انوہیں یہ تشویش لاحق ہے کہ وہ کورونا وائرس کوویڈ 198 سے شدید متاثر ہو سکتے ہیں ۔ این ایچ ایس چیریٹز ٹو گیدر ایک نئی اپیل لانچ کر رہی ہے جس میں عوام پر زور دیا جا رہا ہے کہ این ایچ سٹاف ان کو لاحق کوویڈ 19 کے تین گنا خدشات سے نمٹنے کیلئے موجود ہے ۔ وہ علاج کے بیک لاگ ‘مریضوں کو درکار ضروری علاج اور اپنی مینٹل ہیلتھ کی چفاظت بھی کر رہا ہے۔ چیرٹی چاہتی ہے کہ برطانیہ بھر میں این ایچ ایس سٹاف کی مینٹل ہیلتھ اور خوش حالی کیلئے فنڈ جمع کیا جائے۔ چیرٹی چیف ایگزیکٹیو ایلی اورٹن نے کہا کہ این ایچ ایس کورونا وائرس پینڈامک کے دبائو سے نمٹنے اورمتاثرین اور فیملیز کی سپورٹ کیلئے شاندار کام کر رہی ہے۔ اس صورت حال میں این ایچ ایس کے سٹاف پر کچھ دبائو بڑھ گیا ہے۔ جس کی قمیت انہیں مختلف صورتوں میں چکانا پڑ رہی ہے۔ شدید بیمار مریضوں کے علاج کے سلسلے میں سٹاف کو ہر روز مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔ گزشتہ سال عوام نے این ایچ ایس سٹاف کیلئے زبردست سپورٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔ اور ہم چاہتے ہیں کہ انکی یہ سپورٹ اب بھی جاری رہنی چاہیے۔ تاکہ این ایچ ایس طویل مدتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تیار رہے انہوں نے کہا کہ این ایچ ایس کو تاریخ کے سب سے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ ایس اپنے سٹاف کی سپورٹپ کیلئے ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔ لیکن چیلنجز کا پھیلائو بہت زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ہماری بھرپور مدد کی ضرورت ہے۔ اس سے بڑا فرق پیدا ہو گا ۔