روس کا اپوزیشن رہنما نوالنی تک ڈاکٹروں کو رسائی دینے سے انکار

April 22, 2021

روس(اے ایف پی) روسی صدر ولاڈی میر پیوٹن کے بے باک مخالف اور روسی حکومت کے شدید نقاد الیکسی نوالنی جو جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں روسی حکومت نےان تک ڈاکٹروں کو رسائی دینے سے انکار کردیا ہے۔ ان کے وکلا نے کہا ہے کہ 44سالہ نوالنی بے حد کمزور ہوگئے ہیں انہیں اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔