البانیہ کی مسجد میں چاقو کے حملے میں 5 نمازی زخمی ہوگئے

April 22, 2021

ترانا (نیوزڈیسک )مشرقی یورپ کے ملک البانیہ کی مسجد میں چاقو حملے سے 5 نمازی زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق چاقو سے مسلح شخص نے ترانا کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران نمازیوں پر حملہ کیا۔پولیس کے مطابق 34 سالہ حملہ آور کو حملے کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا۔حملہ آور پولیس کو مارچ میں کیے گئے ایک اور چاقو حملے میں بھی مطلوب تھا۔واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔