جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسن کے تحت گورنر ہاؤس کے سامنے مظاہرہ

April 22, 2021

کراچی(اسٹاف رپوٹر) جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسن کے رہنما اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ بلخصوص معصوم بچوں کی جانب سےگورنر ہاوس پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے میں شیعہ لاپتہ افراد کے بچوں و اہل خواتین نے گورنر ہاوس کے راستوں پر رکھی رکاوٹیں ہٹاکر گور نر ہاوس کے گیٹ سامنے پر امن طریقے سے پہنچ کر علامتی دھرنا دے دیا۔ اس موقع پراحتجاج میں شیعہ لاپتہ افراد کے بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اپن معصوم بچوں نے اپنے آپ کو نمائشی زنجیروں میں جکڑا ہوا تھا اس کے علاوہ صدر ،وزیر اعظم،آمی چیف ،گورنر کی تصاویریںپلے کارڈز لیے ہوئے تھے جس پر معصوم بچوں نے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ لکھا ہوا تھا ۔اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما علامہ ہادی ولایتی، علامہ روح اللہ حسینی، عباس جعفری سمیت لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے خطاب کیا۔ علامہ روح اللہ حسینی نے مظاہرین سے خطاب میں کہاکہ اپنے بچوں کو لیکر اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے پر امن احتجاج کرنے گورنر ہاوس آئے ہیں ،مزار قائد کے سامنے 19 دن شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ دھرنے دیئے بیٹھے ہیں۔انیس دن میںکسی درخت کا ایک پتہ نہیں ٹوٹاآج کا یہ احتجاج جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پروگرام کا حصہ تھااحتجاج کے اگلے مرحلے میں وفاقی وزراء اور صدر پاکستان کے رہائش گاہوں کا گھیراو کریں گے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسن کے رہنما علامہ ہادی ولایتی نے کہا کہ گورنر وفاقی نمائندہ ہے تو شیعہ لاپتہ افراد کے معاملہ میں عمران اسماعیل خاموش کیوں ہیں ۔دریں اثناء اعلامیہ کے مطابق رہنماوں کے وفد نے گورنر عمران اسماعیل کو یاداشت پیش کرنے کی کوشش کی جس پر گورنر عمران اسماعیل کا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماوں اور لاپتہ افرد کے اہل خانہ سے ملنے سے اور یاداشت لینے سے انکار کردیا۔