چائنا کٹنگ کیس، آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی

April 22, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت میں زیر سماعت چائنا کٹنگ کیس میں ملوث ملزم اطہر عالم خان و دیگر کے خلاف ریفرنس میں آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 6 مئی تک کے لئے ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق ملزمان نے ایمنٹی پلاٹ پر بھی رہائشی پلاٹ بنا دئیے۔ملزمان نے پارک کی زمین پر جعل سازی کرکے 32 پلاٹس بنا دیئے۔ ملزمان میں سابق سب رجسٹرار گڈاپ ٹاؤن سکندر علی قریشی بھی نامزد ہیں۔دیگر ملزمان میں ممتاز علی منگی،راشد محمود،محمد مہتاب عالم شامل ہیں۔ملزمان نے الحبیب کارپوریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں چائنہ کٹنگ کی۔