موبائل سم فرنچائز لوٹنے والے گروہ کے کارندے کا متعدد وارداتوں کا انکشاف

April 22, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پنجاب سے آکر کراچی میں موبائل سم فرنچائز کو لوٹنے والے گر وہ کے کارندے ملزم اویس نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،پولیس کے مطابق ملزم اویس نےدوران تفتیش بتایا کہ اس نے 7 اپریل کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ صدر ریکس سینٹر میں موبائل سم فرنچائز پہنچے کے بعد2 ساتھی اندر گئے ، جبکہ ایک ساتھی میرے ساتھ کھڑا رہا،فرنچائز میں جانے کے بعد جیسے ہی ہمارے ساتھیوں نے واردات کرنے کے لئے اسلحہ نکالا وہاں تعینات سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی ،جس پر اس کے سر پر پستول کے بٹ مارے مزاحمت کے دوران سیکیورٹی گارڈ پر فائر بھی کیا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔ واردات کے مقام سے کچھ دور ہمارے ساتھی اور ماسٹر مائنڈ نعمان کو گرفتار کرلیا گیا ،ملزمان سندھ اور پنجاب کے شہروں میں وارداتیں کرتے تھے۔