صنم ماروی کے اغوا کی کوشش، سابق شوہر کا گلوکارہ پر تشدد

April 22, 2021

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف گلوکارہ صنم ماروی کے اغوا کی کوشش ۔ سابق شوہر نے گلوکارہ پر تشد د بھی کیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ذرائع کے مطابق گلوکارہ صنم ماروی اپنے سابق شوہر سے علیحدگی کے بعد الگ گھر میں مقیم ہیں تاہم بچوں کی حوالگی بارے کیس چل رہا ہے ۔ صنم ماروی نے تھانہ اسلام پورہ میں سابق شوہر حامد اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق گلوکارہ صنم ماروی کے سابق شوہر حامد بہلول نے اپنے بھائی اور دیگر دوافراد کے ساتھ صنم ماروی کو اغوا کرنے کی کوشش کی ۔ اس کارروائی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔