منشا پاشا کی رمضان مبارکباد دیتے ہوئے تصویر موضوع بحث بن گئی

April 22, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ناموراداکارہ منشا پاشا نے رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی ایک تصویرٹوئٹرپرشیئرکی جوکہ اب سوشل میڈیا پرموضوعِ بحث بن چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر شئیر کی گئی اس تصویر میں منشا پاشا نے جو جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے اس کی قیمت جان کر جہاں ایک طرف سوشل میڈیا صارفین ہکا بکا رہ گئے وہیں آپ بھی حیران وپریشان ہو جائیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے منشا پاشا کے اس ہلکے پھلکے کڑھائی والے ڈریس پر خوب تنقید کی جس کی قیمت 93 ہزار روپے ہے۔منشا کے ٹوئٹ کے جواب میں ایک صارف نے لکھا کہ کیا اس جوڑے کے اوپر سونا لگا ہوا ہے؟اسی طرح ایک صارف نے جوڑے کی قیمت صرف تین ہزار تجویز کردی ۔مریم شبیر نامی صارف نے کہا کہ ایک جوڑے پر اتنا پیسہ کون خرچ کرتا ہے؟ میرے پاس اتنی رقم ہو تو میں غریبوں کی مدد کرنا چاہوں گی۔مشہور کہاوت ” اونچی دکان، پھیکا پکوان” تو آپ نے ضرور سنی ہوگی اسی طرح فیشن انڈسٹری اور بڑے بڑے برانڈز اب کپڑوں کی کوالٹی اور ڈیزائن کے بجائے اپنا نام بیچتے محسوس ہوتے ہیں البتہ ان کے جوڑے کو دیکھ کر لگتا نہیں کہ ان کی قیمت چند ہزار سے زیادہ ہوگی۔ اس پر ستم یہ کہ امیر اور متمول طبقہ اس معمولی لباس کی بھاری قیمت ادا بھی کردیتا ہے۔