سیف اور کرینہ کا اپنے چھوٹے بیٹے کو پبلک سے دور رکھنے کا منصوبہ

April 22, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے کہ وہ اپنے چھوٹے لاڈلے بیٹےکو پبلک کی نظر میں لائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ اورسیف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خود کے بچاؤ کا ایک طریقہ ہے۔ آپ نے دیکھا کہ تیمور کے ساتھ کیا ہوا۔ سیف اور کرینہ نے تیمور کو لوگوں کے درمیان لانے کا فیصلہ کیا۔صرف فوٹوگرافرز کے ساتھ شائستگی سے برتاؤ کرنے کے سبب انہوں نے بچے کی جب چاہے اور جیسے تصویریں کھینچنے دیں۔ اب تیمور فوٹوگرافر کو دیکھ کر فورا ہاتھ ہلانے لگتا ہے۔ یہ ایک بچے کیلئے بالکل بھی اچھا نہیں ہے۔ تیمور علی خان کے مسلسل سرخیوں میں رہنے کے بعد سیف اور کرینہ نے دوسرے بچے کو پبلک سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ مداح چھوٹے نواب کا نام اور تصویر دیکھنے کے لئے بے تاب ہوئے جا رہے ہیں۔بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان حال ہی میں ماں بنی ہیں۔ اپنے چھوٹے بیٹے کے نام اور چہرے کو انہوں نے ابھی تک ظاہر نہیں کیا ہے۔ مداح اس انتظار میں ہیں آخر کب کرینہ اپنے چھوٹےبیٹے کے چہرے سے پردہ اٹھائیں گی۔ حال ہی میں کرینہ نے اپنے بیٹے کی ایک جھلک مداحوں کو دکھا دی ہے۔سوشل میڈیا پر ایکٹو بیبو نے اپنے ننھے نواب کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں تیمور اور سیف علی خان بھی نظر آرہے ہیں۔حالانکہ تصویر میں کرینہ نے چھوٹے بیٹے کے چہرے پر اموجی لگارکر چھپایا ہوا ہے۔ جس سے ان کا چہرہ تو صاف نہیں نظر آیا لیکن تصویر میں تیمور اور سیف علی خان کے فیس کے تاثر کافی کیوٹ ہیں۔ حال ہی میں کرینہ کے والد نے ایک تصویر کولاج شیئر کیا تھا جس میں بچے کی تصویریں تھیں ، نانا رندھیر نے اپنے چھوٹے نواسے کی تصویر شیئر کرکے ڈلیٹ کر دی۔لیکن اس سے پہلے کہ وہ فوٹو ڈلیٹ ہوتی یہ لوگوں کی نظروں میں آگئی۔ رپورٹس کے مطابق بچے کا ایک فوٹو کولاج رندھیر کپور نے شیئر کیا تھا جس کے بعد لوگوں نے اسکرین شاٹ لے لئے اور اب سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔