پنجاب میں 453ارب مالیت کی 16205ایکڑ سرکاری اراضی واگزار

April 22, 2021

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) پنجاب بھر میں سرکاری املاک پرناجائز قابضین کے خلاف کریک ڈاؤن میں اب تک 453.04ارب روپے مالیت کی 16ہزار205 اعشاریہ 25ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروائی جا چکی ہے۔ سینئر ممبربورڈ آف ریونیو بابرحیات تارڑ نے کہاکہ لاہور میں ایک سو ستانوے ارب روپے مالیت کی17سو چار ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروائی جا چکی ہے۔ضلع چکوال سے12ارب روپے مالیت کی 21ہزار 738 ایکڑ ،ضلع اٹک سے2ارب روپے مالیت کی 1061 ایکڑ،ضلع جہلم سے ایک ارب روپے مالیت کی 57 ایکڑ جبکہ ضلع راولپنڈی سے انتیس کروڑ روپے مالیت کی1.25 ایکڑ اراضی واگزار کروائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، صوبہ بھرمیں ناجائزقابضین کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے۔بابر حیات تارڑ نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو میں قائم ہونے والے جدید ڈیٹا بینک کے ذریعے 36اضلاع میں سرکاری املاک کی نشاندہی اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔