سٹی پولیس آفیسر کا رات گئے شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ

April 22, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے رات گئے شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنزشعیب محمود بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ سی پی او نے راولپنڈی کے تمام میٹرو سٹیشنز پر گئے ، جہاں انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران وملازمین سے ملاقات اوربات چیت کی ۔ اس موقع پر سی پی او نے کہاکہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کیلئے شب روز سرگرم عمل راولپنڈی پولیس کا ہرافسر وجوان ہمارے لیے باعث فخر ہے۔