عوامی مقامات پر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کمشنر

April 22, 2021

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی سید گلزارحسین شاہ نے ہدا یت کی ہے کہ تمام رمضان بازاروں و دیگر عوامی اجتماعات کی جگہوں پر کورونا وا ئرس ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا وا ئرس جا ئزہ اجلاس کے مو قع پر کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گز شتہ چوبیس گھنٹوں میں2174 افر اد کوکورونا و یکسین لگائی جا چکی ہے جس کے بعدراولپنڈی ضلع بھر میںویکسین لگوانےوالے افراد کی تعداد65133 ہو گئی ہے۔اجلاس میں بتا یا گیا کہ گزشتہ چو بیس گھنٹوں میںراولپنڈ ی ضلع میں کل 298کنفرم مر یض رپورٹ ہوئے ۔