فطرانہ 120 روپے کے حساب سے ادا کیا جائے‘صوبائی خطیب

April 22, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی خطیب مولاناا نوار الحق حقانی نے اعلان کیا ہے کہ فطرانہ 120 روپے کے حساب سے ادا کیا جائے جو لوگ شرعا غنی صاحب استطاعت ہوں وہ اپنے زیر کفالت افراد خانہ اور اپنا ذاتی فطرانہ صدقہ الفطر فی کس 120 روپے کے حساب سے مساکین اور مدارس دینہ کو ادا کریںجس کی ادائیگی واجب ہے۔