ورون دھون نے غلط فہمی کے شکار شخص کو کیا کہا؟

April 22, 2021

بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے غلط فہمی کے شکار شخص کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپنی سوچ اپنے پاس رکھو۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ شام کو اداکار اپنی اہلیہ نتاشا کے ساتھ فلم کی شوٹنگ سے واپسی پر ایئرپورٹ پہنچے۔اس دوران اداکار نے فوٹوگرافرز سے گزارش کی کہ کورونا ایس او پیز کے تحت مجھ سے اور میری اہلیہ سے دور رہیں۔ساتھ ہی اداکار نے ایک فوٹوگرافر سے فیس ماسک بھی صحیح طریقے سے پہننے کے لئے کہا۔

ورون دھون کی ایئرپورٹ پر اہلیہ کے ساتھ آنے والی ویڈیو کو دیکھ کر ایک شخص کو لگا کہ وہ چھٹیاں گزار کر واپس آئے ہیں جس پر اس شخص نے لکھا کہ اپنا عیش دکھانا بند کرو جبکہ تمہارے ملک میں لوگ مر رہے ہیں۔

اداکار ورون دھون نے فوراً ہی اس کمنٹکو دیکھ کر جواب لکھا کہ آپ غلط سوچ رہے ہیں،میں چھٹیوں پر نہیں فلم کی شوٹنگ کے لئے گیا تھا۔میرے قریبی لوگوں کی بھی کورونا سے اموات ہوئیں تو برائے مہربانی اپنی سوچ اپنے تک رکھیں۔

جس شخص نے ورون دھون پر تنقید کی اسکے کمنٹ کو کچھ ہی لوگوں نے پسند کیا جبکہ اداکار کے جواب کو پسند کرنے والوں کی تعداد کافی زیادہ تھی۔