ہیتھرو ایئرپورٹ کا بھارت سے اضافی پروازوں کی اجازت دینے سے انکار

April 22, 2021

لندن ہیتھرو ایئرپورٹ انتظامیہ نے بھارت سے اضافی پروازوں کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

اضافی پروازوں سے انکار پاسپورٹ کنٹرول پر طویل قطاروں کے خدشہ پر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 ایئر لائنز نے 8 اضافی پروازوں کی اجازت مانگی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی صورت حال بد سے بدتر ہوچکی ہے جبکہ لاشوں کی آخری رسومات کے لیے جگہ کم پڑگئی ہے۔

کورونا وائرس کے دباؤ کے باعث دلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت ہوگئی، مدھیا پردیش کے اسپتالوں سے لوگوں نے اپنے پیاروں کی زندگی بچانے کے لیے آکسیجن سلنڈر لوٹ لیے۔