ایم آئی فائیو آج سے انسٹاگرام اکاؤنٹ کھولے گی

April 22, 2021

برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو آج سے انسٹاگرام اکاؤنٹ کھولے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ادارے سے متعلق قیاس آرائیاں دور کی جائیں گی اور ابتک سامنے نہ لایا گیا مواد پیش کیا جائے گا۔

انٹیلی جنس افسروں کے ساتھ آن لائن سوال جواب کے سیشن بھی ہوں گے۔