نیپال : سابق بادشاہ اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس کا شکار

April 22, 2021

نیپال کے سابق بادشاہ گیاندرا بیر بکرم شاہ اور ان کی اہلیہ ملکہ کومل راجیہ لکشمی دیوی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

نیپال کے سابق بادشاہ گیاندرا بیر بکرم شاہ اور ان کی اہلیہ نے بھارت میں کمبھ کے میلے میں شرکت کی تھی اور وہ اتوار کو وطن واپس لوٹے تھے۔

شاہی جوڑا اپنی رہائش گاہ میں آئسولیشن میں ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کمبھ میلے کے انعقاد سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافے کا خدشہ ہے۔