اسرائیل: میزائل فیکٹری میں خوفناک دھماکا

April 22, 2021

اسرائیل کی میزائل اور مختلف اقسام کے جدید ہتھیار بنانے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکے سے ‏علاقہ گونج اٹھا۔

اسرائیل کے علاقے راملے میں قائم ٹومر فیکٹری میں زور دار ‏دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

حکام نے دھماکے میں کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی۔

اس فیکٹری میں راکٹ انجن تیار کیے جاتے ہیں جبکہ سیٹلائٹ لانچر اور مختلف اقسام ‏کے میزائل رکھے جاتے ہیں۔