اوہائیو: لڑکی کو گولی مارے جانے کی ویڈیو جاری

April 22, 2021


اوہائیو میں پولیس نے لڑکی کو گولی مارے جانے کی ویڈیو جاری کردی۔

ویڈیو میں حملے سےپہلے سیاہ فام لڑکی 2 نوجوان لڑکیوں پر چاقو سے حملے کرتی نظر آرہی ہے۔

سفید فام پولیس اہلکار حملہ آور کمسن سیاہ فام کو خبردار کرتا ہے، جس کے بعد نہ رکنے پر گولی چلا دیتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گولی مارنے والے اہلکار کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جائے گی۔

گزشتہ روز امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا تھا، ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں پولیس فائرنگ میں 15 سالہ سیاہ فام لڑکی ہلاک ہوگئی تھی جسکی شناخت ماکھیہ برائنٹ کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق چاقو حملے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تھی، پولیس نے واقعے کی مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔

شہر کے میئر نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاتھا کہ اوہائیو بیورو آف کریمنل انویسٹیگیشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔