جی جی حدید کی ’بنی کاسٹیوم ‘ میں نئی خوبصورت تصاویر

April 22, 2021

فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جی جی حدید نے ’فاکس فربنی کاسٹیوم‘ میں اپنی نئی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے ایک بار پھر مداحوں کو اپنے اسٹائل سے متاثر کر دیا ہے۔

سپر ماڈل کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کچھ نئی خوبصورت تصاویر شئیر کی گئی ہیں۔


جی جی حدید نے ان تصویروں میں گلابی رنگ کے ’فاکس فربنی کاسٹیوم‘ زیب تن کیا ہوا ہے جو کہ ان کے گھٹنوں تک لمبا ہے۔

جی جی کے مداحوں نے ان نئی تصاویر کو بہت پسند کیا ہے، تصاویر کو صرف 14 گھنٹوں میں 29 لاکھ 25 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مداحوں کی ایک بڑی تعدادکا خیال ہے کہ ان تصاویر میں ماڈل اپنی بیٹی کائی جیسی لگ رہی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اور جی جی حدید کے ہاں گزشتہ سال 24 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

زین ملک نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع مداحوں کو ایک سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی، زین ملک نے بیٹی کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں تھامے ایک تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی لکھا تھا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’میری بیٹی ہمارے ہاتھوں میں ہے جو خوبصورت اور صحتمند ہے، اپنے موجودہ احساسات کو الفاظ میں ڈھالنا ایک مشکل بلکہ ایک ناممکن کام ہوگا۔‘