جاپانی ایئرلائن کا پائلٹ دوران پرواز فالج سے بیہوش

April 22, 2021

پیرس سے ٹوکیو جانے والے جاپانی ایئر لائن کے جہاز کے پائلٹ کو دوران پرواز فالج اٹیک آنے پر بے ہوشی کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں طیارے کو روس میں ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی۔

جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق جاپان کی آل نیپون ایئر ویز کی پرواز این ایچ 216 رجسٹریشن JA814A کے بوئنگ 8-787 ڈریم لائنر کے ذریعے پیرس سے ٹوکیو کے ہنیدا ایئرپورٹ کے لیے جا رہی تھی کہ کپتان کو فالج اٹیک کے باعث بے ہوشی کا سامنا کرنا پڑا۔

پرواز کے فرسٹ افسر نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا اور پرواز کا رخ قریبی ہوائی اڈے کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا، جہاز میں عملے کے صرف 7 ارکان سوار تھے۔

طیارے کو روس کے نووسیبیرسک ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا اور فرانس سے روانگی کے 7 گھنٹے 8 منٹ بعد اے این اے کی پرواز نے میڈیکل بنیادوں پر محفوظ لینڈنگ کی۔

کپتان کو مشتبہ اسٹروک کے سبب اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔