جاوید آفریدی نے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

April 22, 2021

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاوید آفریدی متحدہ عرب امارات کا اعزاز گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔


جاوید آفریدی نے یہ اعزاز اپنے نام کرنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کے شکرگزار دکھائی دیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کھیلوں اور دیگر شعبہ جات میں کام کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے۔

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاوید آفریدی کو گزشتہ برس ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔