بہترین کارکردگی پیش کرنے والے عملے کیلئے کیش انعامات

April 22, 2021

سینٹرل پولیس آفس میں تعینات عملے میں بہترین کارکردگی پرکیش انعامات تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ مشتاق مہر نے حکم نامہ جاری کردیا۔

آئی جی کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق سی پی او میں قائم مختلف شعبوں کے اہلکاروں کو تقریباً 65 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ کیش انعامات کا مقصد بہترین کارکردگی پر ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔