ایم ایس سول اسپتال سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا

April 22, 2021

ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر نور محمد سومرو سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

ڈاکٹر نور محمد سومرو سے اضافی چارج واپس لیے جانے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

سربراہ حفاظتی ٹیکہ جات سندھ ڈاکٹر محمد اکرم سلطان کو ایم ایس سول اسپتال تعینات کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر جمن باحوٹو کو سربراہ ای پی آئی تعینات کردیا گیا اور ڈاکٹر جعفر خان ڈی ایچ او حیدرآباد تعینات کردیا گیا ہے۔