محمد رضوان میں چالاکی اور پُھرتی دونوں ہیں: شعیب اختر

April 22, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو بھی اپنا مداح بنا لیا ہے۔

گزشتہ روز زمبابوے کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے محمد رضوان پر تبصرہ کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ محمد رضوان میں چالاکی اور پھرتی دونوں ہے۔

انہوں نے کہا کہ رضوان جانتے ہیں کہ کس طرح کھیل کا اختتام کرنا ہے اور کھیل کو کیسے آخر تک لے کر جانا ہے۔

شعیب اختر نے بولر عثمان قادر کیلئے کہا کہ عثمان قادر نے شاندار بولنگ کی، اگر وہ وقت پر وکٹیں نہ لیتے تو پاکستان کے ہاتھ سے میچ نکل سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان اگلا میچ بڑے مارجب سے جیتے۔