ہیری ملکہ برطانیہ کی سالگرہ میں کیوں شریک نہیں ہوئے؟

April 22, 2021

شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے والے شہزادہ ہیری نے اپنی دادی ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت نہیں کی ۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری جوکہ اپنے دادا شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کے لیے امریکا سے برطانیہ آئے تھے وہ آخری رسومات میں شرکت کے بعد ملکہ برطانیہ کی سالگرہ سے ایک دن پہلے امریکا واپس چلے گئے۔

شہزادہ ہیری کا خیال تھا کہ اپنی حاملہ بیوی میگھن اور ان کے بیٹے آرچی کے پاس واپس جانا زیادہ ضروری ہے۔

پرنس ہیری کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے بین الاقوامی مسافروں کے لئے تجویز کردہ ہدایات کے مطابق 10 دن کے قرنطینہ میں گزاریں گے۔

ہیری کی برطانیہ واپسی پر شاہی خاندان کی طرف سے سرسری سا استقبال ہوا یہاں تک کہ انہیں ان کے والد شہزادہ چارلس نے تو بالکل نظر انداز کردیا ۔

یاد رہے کہ 9 اپریل کو ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ 99سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ جس کے بعد شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے بغیر دادا کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے لاس اینجلس سے برطانیہ پہنچے تھے۔