سی اے اے نے ایئرلائن آپریٹرز کے تحفظات اور سوالات کے جوابات دے دیئے

April 22, 2021

پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے پاس ٹریک ایپ پر رجسٹریشن کے معاملے پر سول ایوی ایشن نے ایئرلائن آپریٹرز کے تحفظات اور سوالات کے جوابات دے دیئے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کا اطلاق صرف 12 سال سے زائد عمر پر ہے، معذور افراد کو پاس ٹریک کی رجسٹریشن سے استثنیٰ ہوگا، سفارتکاروں کو پاس ٹریک سے استثنیٰ صرف سفارتی پاسپورٹ پر حاصل ہوگا۔

سی اے اے نے کہا کہ جو مسافر اسمارٹ فون کا استعمال نہیں جانتے بورڈنگ سے قبل ایجنٹ کے ذریعےاندراج لازمی ہوگا، پاس ٹریک رجسٹریشن بورڈنگ سے قبل کی جائے۔

سول ایوی ایشن حکام نے کہا کہ ویب پورٹل نہ چلنے پر مسافروں کو پرواز میں سوار نہ ہونے دیا جائے، اسمارٹ فون نہ رکھنے والے مسافر سے ایئرلائن کی ذمہ داری ہوگی کہ اندراج کروائے، پاس ٹریک ایپ ویب پورٹل میں اندراج کا پرنٹ بھی قابل قبول ہوگا۔

سی اے اے نے کہا کہ ایئرلائنز آپریٹر کمیٹی کی جانب سے پاس ٹریک ایپ سے متعلق وضاحت طلب کی گئی تھی، یکم مئی سے پاس ٹریک اپب نافذ العمل ہوگی۔