سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر حکومت اپوزیشن ملاقات، ن لیگی وفد کا شرکت سے انکار

April 22, 2021


سینیٹ قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ دینے کے معاملے میں اہم موڑ آگیا۔

سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر حکومت اور اپوزیشن وفود کی اہم ملاقات کے دوران، ن لیگی وفد نے شرکت سے انکار کردیا۔

قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کے بار بار بلانے کے باوجود مصدق ملک نہیں آئے۔

ن لیگ نے سینیٹ میں اپوزیشن کے لیے 27 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی۔