کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، چینی سفارتخانہ

April 22, 2021

پاکستان میں چین کے سفارتخانہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں اورد ہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والوں کےلیے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

چینی سفارتخانہ نے اسلام آباد سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

چینی سفارتخانہ کے مطابق چینی سفیر دھماکے والے روز کوئٹہ میں وفد کی قیادت کررہے تھے، اور جب دھماکا ہوا چینی وفد ہوٹل میں موجود نہیں تھا۔