عالمی یوم ارض پر کرینہ کی پوسٹ میں ان کا پسندیدہ کون؟

April 22, 2021

بالی ووڈ کی سپر اسٹار کرینہ کپور خان نے عالمی یوم ارض کے موقع پر اپنی پوسٹ میں اپنے پسندیدہ لڑکوں، سیف علی خان اور بیٹے تیمور خان کی مٹی سے ہاتھ گندے کرنے کی تصویر شیئر کی۔

انھوں نے اس حوالے سے جمعرات کو تازہ ترین جو پوسٹ شیئر کی ہے اس میں یوم ارض کے موقع پر اپنے شوہر سیف علی خان کی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں سیف علی خان فارمنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔

اس موقع پر سیف علی خان کے ساتھ انکے بیٹے تیمور علی خان بھی نظر آرہے ہیں۔

کرینہ نے اس پوسٹ پر جو کیپشن تحریر کیا ہے وہ کچھ یوں ہے۔ زیادہ سے زیادہ درخت اگائیں، اس عالمی یوم ارض پر درختوں کی تعداد بڑھائیں اور انھیں محفوظ بنائیں۔

کرینہ نے جو ہیش ٹیگ بنایا ہے اس میں لکھا ہے۔ ورلڈ ارتھ ڈے اور فیوریٹ بوائز۔