امریکا کا گرین ہاؤس گیسز میں کمی کا بیان گیم چینجر ہے، برطانیہ

April 22, 2021

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عالمی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا امریکا کی جانب سے کاربن کے اخراج کی روک تھام کا اعلان نہایت اہم ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق دو روزہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس جو کہ ورچوئل بنیاد پر ہورہی ہے اس سے اپنے خطاب میں وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ امریکا کے گرین ہاؤسز گیسز میں کمی کا بیان دراصل گیم چینجر ہے۔

امریکی اقدام سے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی جنگ پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔