اسلام آباد میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش، ژالہ باری، موسم خوشگوار

April 22, 2021


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری نے موسم خوشگوار کردیا۔

اسلام آباد میں ہر سو چھاۓ گہرے سرمئی بادل، صبح سے مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے بعد گرج چمک اور آندھی کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔