محمد رضوان کی دھوم، گزشتہ 11 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 554 رنز

April 23, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محمد رضوان گذشتہ کئی ماہ سے پاکستانی بیٹنگ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتےہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی سیریز سے آخری گیارہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ایک سنچری اور پانچ نصف سنچریوں کی مدد سے554رنز بنائے ہیں۔ وہ کہتے ہیں جنوبی افریقا کے مقابلے میں زمبابوے کی کنڈیشن تبدیل ہے اس لئے میچ کا نتیجہ مختلف نظر آرہا ہے۔ ہم نے جب 150رنز بنالئے تو اپنے بولروں پر بھروسہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں اور بابر اعظم اسی پالیسی کے تحت کھیل رہے ہیں کہ اگر ایک آئوٹ ہوجائے تو دوسرے نے آخر تک جانا ہے۔ زمبابوے کے بولر اپنی کنڈیشن سے واقف ہیں لیکن ہمارے بولروں نے کنڈیشن کو سمجھ کر بولنگ کی۔ اگلے میچ میں بڑا اسکور کریں گے۔ پہلے میچ میں یکطرفہ کامیابی ہوتی تو سب کو مزہ آتا۔ اندازہ تھا کہ ایک سو ساٹھ، ایک سو ستر بھی یہاں اچھا ہدف ہوتا ہے۔ ساری ٹیم متحد ہوکر کھیل رہی ہے۔ میری بابر اعظم سے یہی انڈر اسٹنڈنگ ہے کہ دونوں میں سے ایک کو آخر تک جانا ہے۔پہلے میچ سے اندازہ ہوگیا ہے کہ وکٹ آئندہ کیسا ہوگا،امید ہے کہ بیٹسمین اگلے میچز میں بہتر پرفارم کریں گے۔میں اور ڈیتھ اوور میں ہم اچھی بولنگ کررہے ہیں۔