زمبابوین کرکٹ ٹیم کو دھچکا، اچھی خبر بھی ساتھ ہی مل گئی

April 23, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) زمبابوین کرکٹ ٹیم کو جمعرات کو جہاں ایک دھچکا لگا وہیں اسے اچھی خبر بھی مل گئی۔ ٹاپ بیٹسمین کریگ ایرون ان فٹ ہونے کی وجہ سے پاکستان کے خلاف بقیہ دونوں ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ نہیں کھیلیں گے۔ برینڈن ٹیلر جو زخمی ہونے کی وجہ سے پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے وہ مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں ۔ ٹیلر دوسرے میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔ جمعرات کی شب زمبابوے کرکٹ نے اعلان کیا کہ کریگ ایرون پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز میں پنڈلی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے ان کی جگہ مساکانڈا کو اسکواڈ میں شامل کرلیاگیا ہے۔