جرمن ایتھلیٹ کا انقلابی قدم، فل باڈی سوٹ میں پرفارمنس

April 23, 2021

باسل (جنگ نیوز) جرمن ایتھلیٹ سارہ فاس نے خواتین اسپورٹس میں انقلاب کی ٹھان لی۔ انہوں نے یورپین آرٹسٹک جمناسٹک چیمپئن شپ میں خود کو مکمل ڈھانپ کر حصہ لیا۔ ان کے فل باڈی سوٹ میں پرفارم کرنے کو دیگر جمناسٹس کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔ فاس کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ قدم جنسیت اور حراسانی کے خلاف اٹھایا ہے۔ میں اپنی قوم اور دنیا کو دکھانا چاہتی ہوں کہ ہم خود کو پوری طرح کور کرکے بھی جمالیاتی طور پر خوبصورت پیش کرسکتے ہیں۔ میں نے اس انداز میں بالکل بے آرامی محسوس نہیں کی۔ سارہ کی سوشل میڈیا پوسٹ پر ہزاروں لائکس آچکے ہیں۔