کورونا کیسز: بھارت عالمی ہاکی کانگریس کی میزبانی سے محروم

April 23, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے اپنے 22 ویں کانگریس اجلاس کو فزیکلی رکھنے کے بجائے ور چوئل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس 22 مئی کو دہلی میں شیڈول تھا تاہم بھارت میں کورونا میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے وہ میزبانی سے محروم ہوگیا۔ ایف آئی ایچ نے مشاورت کے بعد اجلاس ور چوئل رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ایف آئی ایچ کا کہنا ہے کہ تمام نمائندوں اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت اور صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔