بنگلہ دیش کا ایشین جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی کرنے پر غور

April 23, 2021

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) بھارت اور پاکستان میں کورونا کیسز میں غیرمعمولی اضافے پر بنگلہ دیش ہاکی حکام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جولائی میں ڈھاکا میں ہونے والے جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے التواء پر غور شروع کردیا ہے۔ حکام کے مطابق صورت حال خطر ناک ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد سے بنگلہ دیش میں بھی اس کے اثرات پڑسکتے ہیں۔ اگلے ہفتے حالات کا جائزہ لے کر ایشیائی ہاکی حکام سے رابطہ کریں گے۔ ادھربر طانیہ نے پرو ہاکی لیگ میں 8 اور 9 مئی کو لندن میں شیڈول بھارتی ہاکی ٹیم کے ساتھ میچ ملتوی کردیا ہے۔