زمبابوین کرکٹر سکندر رضا طویل عرصے کیلئے میدانوں سے دور

April 23, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمبابوے سے تعلق رکھنے والےپاکستانی نژاد کرکٹر سکندر رضابون میرو انفیکشن کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لئے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔ دو اپریل کو ان کا آپریشن ہو ا جس میں ٹیومر کو نکال کر کینسر کا خدشہ ختم کردیا گیا۔ وہ خطرے سے باہر ہیں لیکن مکمل صحت یاب ہونے میں کئی ہفتے لگیں گے ۔ اس وقت وہ دوائیں اورانجکشن استعمال کررہے ہیں ۔گذشتہ ہفتے ابوظبی میں زمبابوے افغانستان سیریز کے دوران انہیں پہلی بار مسلز میں شدیدتکلیف ہوئی تھی۔ سکندر رضا نے پی سی بی کے سابق ڈاکٹر سہیل سلیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اور زمبابوے بورڈ کے تعاون کی بھی تعریف کی۔