اتھلیٹ ارشد ندیم کی ترکی میں ٹریننگ جاری

April 23, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹوکیو اولمپکس کی کی تیاریوں کے لیے اتھلیٹ ارشد ندیم ترکی کے شہر انتالیہ میں قازقستان کے اتھلیٹکس کوچ وکٹر کی زیر نگرانی ٹریننگ کر رہے ہیں ۔ وہ دو سیشنز میں ٹریننگ کررہے ہیں کوچ وکٹر ارشد ندیم کی کارکردگی میں بہتری کے لیے پر امید ہیں۔ ارشد کا کہنا ہے کہ ٹریننگ اچھے انداز میں جاری ہے۔