لائن لینتھ پر بولنگ کا سوچا تھا، عثمان قادر

April 23, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیگ اسپنر عثمان قادر نے پہلے ٹی 20انٹر نیشنل میں تین وکٹ لے کر اپنے انتخاب کو درست ثابت کردکھایا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسکور کم ہونے کی وجہ سے میچ کافی مشکل تھا۔ وکٹ بھی تھوڑا سا مشکل تھا، پہلے اوور میں بارہ رنز دینے کے بعد سوچا کہ بس لائن اور لینتھ پر بولنگ کروں گا۔ اعتماد تھا کہ ہدف کا دفاع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیگ اسپن کا فن والد سے وراثت میں ملا، اس فن کو برقرار رکھنے کا پریشر ہوتا ہے۔