پریانکا چوپڑا بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز سے پریشان

April 23, 2021

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ پریانکا چوپڑا بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز سے پریشان ہیں اور انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وبا سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے بھارتی عوام کے لئے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کی وبا سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں سے اپنے ارد گرد کے لوگوں سے بات کرنے اور اس معاملے کی سنگینی کو سمجھانے کی کوشش کرنے کی اپیل کی ہے۔ ہم اسے ہلکے میں نہیں لے سکتے۔پریانکا چوپڑا نے لکھا ہے کہ بھارت میں کووڈ۔ 19کی صورتحال نازک ہے۔ میں ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی تصاویر اور کہانیاں دیکھ رہی ہوں جو انتہائی خوفناک ہیں۔ صورتحال قابو سے باہر ہے اور ہمارا طبی نظام ایک ٹوٹنے والے مقام پر ہے، براہ کرم گھر پر رہیں۔ میں آپ سے گھر رہنے کی اپیل کرتی ہوں۔ اپنے، اپنے کنبے، دوستوں، برادری اور اپنے صف اول کے کارکنوں کیلئے بھی اس پر لازمی غور کریں۔ ہر ڈاکٹر اور فرنٹ لائن ورکر ایک ہی بات کہہ رہے ہیں، گھر پر رہیں۔‘‘پرینکا چوپڑا نے لکھا، ’’یقینی بنائیں کہ آپ کے جاننے والا ہر فرد گھر پر ہی رہے۔ اگر آپ باہر جاتے ہیں تو ماسک پہنیں۔ اپنے آس پاس کے لوگوں سے بات کریں اور معاملے کی سنگینی کو سمجھانے کی کوشش کریں۔ ہم اسے ہلکے سے نہیں لے سکتے۔ جب بھی آپ کی باری آئے گی ویکسین کروائیں۔ یہ سب کرنے سے ہمارے میڈیکل سسٹم کا بوجھ کم ہوجائے گا۔ ‘‘