انگین آلتان کی سرفنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی

April 23, 2021

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک)شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا والے ترک اداکار انگین آلتان صرف تلوار بازی کے ہی نہیں بلکہ سر فنگ کے بھی شوقین نکلے۔تفصیلات کے مطابق انگین آلتان (ارطغرل غازی) نے سوشل میڈیا پر اپنی سرفنگ کرتے ہوئے ویڈیو اپ لوڈ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے۔انگین آلتان (ارطغرل غازی) کی اس ویڈیو کودنیا بھر میں موجود ان کے فینزبے حد پسند کر رہے ہیں۔ویڈیو میں انگین آلتان (ارطغرل غازی) کومہارت سے بلاخوف سرفنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔